روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

سندھ ہائیکورٹ: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی کو فوری ہٹانے کا حکم

کراچی:(واصب ابراہیم غوری سے ) سندھ ہائی کورٹ نے مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خان کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے یہ حکم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سینئر افسر اسلم اعوان کی دائر درخواست پر جاری کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کا 11 جنوری کو جاری کردہ نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ او پی ایس کی بنیاد پر تعیناتی میں عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا گیا۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے واضح طور پر فیصلے میں لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ایسا اقدام کرنا بد قسمتی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ اسد اللہ خان کو فوری طور پر ہٹا کر ایم ڈی واٹر بورڈ کے لیے اشتہار جاری کیا جائے اور مقابلے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے تقرری 2 ہفتوں میں کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایم ڈی کی پوسٹ گریڈ 20 کی ہے اور سینئر آسامی پر جونیئر افسر کو نہیں لگایا جا سکتا ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق درخواست گزار اسلم اعوان نے دائر درخواست میں یہ استدعا بھی کی تھی کہ اپنے من پسند افسران کو نوازنے کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ کی آسامی کو نان کیڈر کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com