ای روزگا پرگرام سے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت حاصل کریں اور خود مختار بنیں۔اریبہ خان
بہاول پور(علی رضا غوری سے ) محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ،حکومت پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری ہیں۔ اسی حوالے سے دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں قائم ای روزگار سنٹر کی لیب منیجر اریبہ خان نے بتایا کہ ای روزگا پرگرام سے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت حاصل کریں اور خود مختار بنیں۔ ای روزگار پروگرام کے تحت ای کامرس,یو آئی/یو ایکس، ٹیکینکل,کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ,کرییٹو ڈیزائننگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے شعبہ جات میں فری کورسز کروائے جارہے ہیں جہاں طالبات کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورسپروفایل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ ہوگی اور تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جاییں گی۔لیب منیجر اریبہ خان نے کہا کہ بہاولپور میں دی گورمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں ای روزگار سنٹر قائم ہے۔ پنجاب بھر کے ای-روزگار سنٹرز کی طرح یہاں بھی فراہم کی جانے والی مفت تربیت سے نوجوان گھربیٹھے روزگار کمانے کا ہنر سیکھتے ہیں۔معاشی خود مختاری کے سفر کے آغاز کے لیے ابھی ای-روزگار کی ویب سائٹ پر ابھی آن لائن درخواست دیں:www.erozgaar.pitb.gov.pk/applyای روزگار پروگرام میں داخلے کیلیے کم از کم 16 سالہ تعلیم ضروری ہے جبکہ آن لاین ٹیسٹ پنجاب کا ڈومیسایل مویثر شناختی کارڈ اورعمر 35 سال سے کم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے اس ادارے سے اب تک کیی بے روزگار نوجوان آن لاین روزگار کمانے کے ہنر سیکھ کر اپنے گھریلو حالات بد لے ہیں۔