روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مریض کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے سے انکار

واشنگٹن: (واصب ابراہیم غوری سے ) امریکہ میں کورونا ویکسین نہ لگوالے والے مریض کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں دل کی پیوندکاری کے منتظر مریض کو کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سرجری سے انکار کیا گیا۔

مریض کے والد ڈیوڈ فرگوسن کا کہنا تھا کہ ان کا 31 سالہ بیٹا موت کے دہانے پر کھڑا ہے اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا منتظر ہے اور اس نے اسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کروانے سے انکار کر دیا کیوںکہ وہ اس کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کا عملہ میرے بیٹے پر ویکسین لگوانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے کہ اگر اس نے ویکسی نیشن نہیں کروائی تو وہ اس کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ  نہیں کریں گے۔

دوسری جانب بوسٹن کے برگھم اینڈ ویمنز اسپتال کی ترجمان نے مریض کے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے انکار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے آپریشن اور اعضا کے ٹرانسپلانٹ کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا مکمل ہونا لازمی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس سی ڈی سی (مرکز برائے دافع امراض اور تحفظ) کی تجویز کردہ تمام ویکسین بشمول کووڈ 19 موجود ہیں۔ ہم ٹرانسپلانٹ کے امیدواروں میں آپریشن کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ مریض کی جلد از جلد بحالی بھی کرنا چاہتے ہیں کیوںکہ اتنی بڑی جراحی کے بعد انسان کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com