دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
یوتھ ویژن : ثاقب ابراہیم غوری سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ فی الحال آئی اے ای اے کا کوئی عہدیدار پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا اور نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔
اسلام آباد: (یوتھ ویژن نیوز تازہ ترین۔ 15 مارچ2024ء) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
اس دورے کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی بھی خبریں جھوٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ IAEA کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں IAEA کے ساتھ کسی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا۔