آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پاکستانی معشیت استحکامی مراحل میں داخل ہو سکے گی !؟
یوتھ ویژن : واصب ابراہیم غوری سے وزیر اطلاعات و نشریات نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان مباحثوں سے اسٹاک مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر کیا تعمیری اثر پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد: (یوتھ ویژن نیوز تازہ ترین۔ 15 مارچ2024ء) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اسٹاک مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر ان مباحثوں کے تعمیری اثرات پر روشنی ڈالی۔
تاہم وزیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مٹھی بھر حامیوں نے امریکہ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی عمارت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ پاکستان مخالف پالیسیوں پر عمل کیا ہے اور ان کا خواب ملک کو ڈیفالٹ کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پاکستان مخالف سرگرمی کا آئی ایم ایف سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور جی ڈی پی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے فیصلوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ معاشی معاملات پر واضح اور مکمل گرفت رکھتے ہیں اور وہ مسائل کا جلد از جلد حل چاہتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ان کا مینڈیٹ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے انتھک محنت کرنا وزیراعظم کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معاشی اصلاحات کے لیے ایک جامع ایجنڈا دیا ہے جس میں ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکس وصولی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومتی اخراجات میں کمی کا تصور کیا گیا ہے۔