IMF اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تحت دوسرا جائزہ
یوتھ ویژن: ثاقب ابراہیم غوری سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔
اسلام آباد (یوتھ ویژن نیوز14مارچ۔2024ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے جمعرات کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔
آئی ایم ایف مشن اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کا دوسرا جائزہ لینے کے لیے پاکستان میں ہے۔
یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ محمد اورنگزیب نے مشن کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ مجموعی میکرو اکنامک اشاریوں، مالیاتی استحکام پر حکومت کی کوششوں، ساختی اصلاحات، توانائی کے شعبے کی عملداری، اور SOE گورننس پر بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات نے آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دوسرے جائزے کے دوران نتیجہ خیز ملاقاتوں کی امید ظاہر کی۔