پاکستانی روپے استحکام ہونے لگا
یوتھ ویژن : عاقب ابراہیم غوری سے ڈالر ، پاؤنڈ، یورو ، ریال اور درہم کی قدر میں کمی
گزشتہ ہفتے بھی توقعات کے مطابق ڈالر کی نسبت رو پیہ تگڑارہا۔
آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر کی قسط موصول ہونے سے ڈالر کمزور ہوا، سپلائی بہتر ہونے ، طلب ورسد میں محدود فرق سے بھی روپے کو سہار املا۔
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی ہو گئی
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر ، پاؤنڈ، یورو، ریال، درہم کی قدر میں کمی واقع ہوئی،در آمدی شعبوں، غیر ملکی کمپنیوں کی ڈیمانڈ محد ودر ہی ۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 280 ، اوپن ریٹ1 28 روپے سے نیچے آگئے ، ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق گھٹ کر1.09 روپے رہ گیا، آئی ایم ایف شرائط پر شرح تبادلہ مارکیٹ فورسز پر مبنی ہونے سے اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔
علاوہ ازیں مکس الیکشن سینٹی منٹس کے باعث گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج مندی کے گرداب میں رہی،
آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کے باوجود مندی کے بادل چھٹ نہ سکے جبکہ ایران کی اچانک جارحیت کے بعد
جوابی کاروائی سے مارکیٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ۔
ہفتہ وار کاروبار کے صرف اختتامی سیشن میں محدود تیزی ہوئی ، صرف ایک سیشن میں تیزی اور 4 سیشنز میں مندی رہی ،انڈ یکس کی 64 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گر گئی اورمجموعی طور پر مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 88 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ 19 ہزار 486روپے ڈوب گئے جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 92 کھرب 65ارب 50لاکھ 14 ہزار 14 روپے ہو گیا۔