ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کے خاتمہ کے لیے متحرک
بہاول پور: (واصب غوری سے )ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ گراں فروشی کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مقررکردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹس میں جاکر پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر 2023ء سے 5 اکتوبر کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 3815دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جا کر اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے اور دوران چیکنگ نرخ ناموں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 3 لاکھ42ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔نیزمقرر کردہ نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 3ایف آئی آرز کے اندراج سمیت 4 دکانیں سربمہر کی گئیں اور29افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔