اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
یوتھ ویژن نیوز : اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 6 کاروائیوں کے دوران 157 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار۔
کھنہ پل اسلام آباد کے قریب نوشہرہ کے رہائشی ملزم سے 100 ایکسٹیسی (نشہ آؤر) گولیاں برآمد۔ہاکس بے روڈ کراچی پر واقع کارگو آفس میں پارسل سے 250 ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد, نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران لاہور کا رہائشی ملزم گرفتار۔
دوران تلاشی مذکورہ گھر سے 91 کلو 200 گرام چرس اور 32 کلو 400 گرام افیون برآمد ہوئی۔موٹروے ٹول پلازہ سرگودھا کے قریب گاڑی سے 22 کلو 800 گرام چرس برآمد۔دوران کارروائی نوشہرہ کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار۔
ساہیانوالہ انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام افیون برآمد,گاڑی میں سوار نوشہرہ اور راولپنڈی کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔
سریاب روڈ کوئٹہ پر واقع گاہی خان چوک کے قریب 2 گاڑیوں سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد۔گرفتار دو ملزمان منشیات گاڑی کی سیٹوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔