قرآنک سٹڈیزاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں والدین اوراساتذہ کی میٹنگ کا انعقاد
یوتھ ویژن نیوز : وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایات کے مطابق شعبہ قرآنک سٹڈیزاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے والدین اور اساتذہ کی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ طلباء و طالبات نے والدین کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین شعبہ قرآنک سٹڈیزپروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور دیگر فیکلٹی ممبران نے نصابی سرگرمیوں سمیت شعبہ کی ترقی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ والدین نے ہاسٹل کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور یونیورسٹی کے ماحول کو سراہااوراپنی تجاویز بھی پیش کی کہ اس طرح کے اجلاس مستقل بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔
Load/Hide Comments