بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
اسلام آباد: (ثاقب غوری سے) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کا 91 واں اجلاس پیر کو جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں ہوا۔
اجلاس کی صدارت یونیورسٹی کی ریکٹر وچیئرپرسن بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے وائس چیئرمین اور یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی اور بورڈ کے معزز اراکین نے بھی شرکت کی۔
بورڈ نے اجلاس میں ڈاکٹر عبدالرحمن کی بطور نائب صدر تدریسی امور تقرری سمیت اہم فیصلے کئے۔ اجلاس میں بی پی ایس 01 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے حکومت کے ٹائم پے سکیل کو اپنانے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مختلف شعبوں میں جون 2022 سے مارچ 2023 تک ہونے والے سلیکشن بورڈز کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔
بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی منظوری دی جبکہ کئ ایک تعلیمی امور پر جامعہ کی تدریسی کونسل کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔ 91ویں اجلاس میں بورڈ کے 89ویں اور 90ویں اجلاس کی عملدرآمد رپورٹس کی بھی توثیق کی گئی۔