اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور ویڈیوز سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرآگئی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیوز سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ آگئی، پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی طرف سے ایچ ای سی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھاولپور یونیورسٹی جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیوز کی منظم سرگرمی کا سراغ نہیں ملا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جامعہ میں طالبات حراسگی معاملہ کی تحقیقات کیلئے قائم اعلی سطح کی کمیٹی نے جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیوز بابت کسی بھی منظم سرگرمی کی نفی کر دی۔
ناریبا تصاویر اور ویڈیوز کا معاملہ سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا،اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور میں منشیات اور آئس کی منظم سرگرمی کے شواہد بھی نہیں ملے۔
دو سے تین افسران انفرادی طور پر غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے،انکوائری کمیٹی نے متعلقہ افسران کیخلاف سخت کاروائی کی سفارش کردی۔
کمیٹی نے پولیس کی رپورٹ میں شائع شدہ الزامات کی جامع تحقیقات کیں، رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے انتظامی اور تعلیمی معاملات میں کچھ بے ضابطگیاں پائی گئیں۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرکے کاروائی کی سفارش کی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 28 جولائی کو معاملے کی تحقیقات کیلئے ڈاکٹر محمد علی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔