آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

کرکٹ کی دنیا کاستارہ سوشل میڈیا کا برانڈ بن گیا

تیمور خان ‘ بہاول پور کا پہلا فوڈ وی لاگر

تحریر : فیض رسول ہاشمی

بہاول ہور صرف تاریخی اہمیت کا حامل نہیں یہاں کی ثقافت بھی دنیا بھر میں مشہور ہے اور ” کھانے ” اپنی مثال آپ ہیں لیکن جدید دور میں اس چیز کی کمی تھی کہ شہر کے کھانوں کو سوشل میڈیا پر کس طرح متعارف کرایا جائے۔ تیمور خان اپنا مستقبل کرکٹ میں دیکھ رہے تھے جونیئر سطح پر شان دار کرکٹ جاری تھی تو ایک حادثہ نے زندگی کا رخ بدل دیا اور تیمور نے کرکٹ کو خیر باد کہہ کر ACCA کیا بالآخر تعلیمی میدان میں بھی کام یاب رہے لیکن ایک بے چینی ان کی شخصیت میں تھی اور آخر کار انھوں نے منفرد کام شروع کیا۔ ‘ Food Vlogging ” کو بہ طور پروفیشنل کیریئر اپنایا ‘ بہاول پور کا سافٹ امیج سوشل میڈیا کے ذریعہ دیا۔


ان کا مقصد صاف و شفاف ہے۔ فوڈ وی لاگِنگ کرتے ہوئے انھوں نے ریڑھی بان اور وہ غریب طبقہ جو صرف گزر بسر کرسکتا ہے انھیں زیادہ کوریج دی تاکہ عوام ان کے اسٹالز کا رخ کرسکیں۔ یوں تیمور دنیا و آخرت دونوں کما رہے ہیں. تیمور شروع سے کرکٹ کھیلتا آرہا ہے اس لیے انھیں ٹیم کمبی نیشن کا علم ہے لہذا تیمور کے وی لاگنگ سفر میں ٹیم موجود ہے جو اپنا کام لگن سے کررہی ہے۔ تیمور اب ریڈیو پاکستان سے بھی منسلک ہوچکے ہیں، ریڈیو پاکستان کے پہلے فوڈ چینل کا آغاز بہاول پور سے کیا جارہا ہے جس کے میزبان تیمور ہوں گے۔
گزشتہ شب میری طرف حاضر ہوئے اور اپنے والدِ گرامی کی پہلی تصنیف "رفاقتوں کا سفر ” تحفہ دی۔ اس موقع پر صادق پبلک سکول شعبہ انگریزی کے سینئر پروفیسر سلیم الرشید بھی موجود رہے۔ تیمور کے والد معروف سماجی و ادبی شخصیت چیئرمین چولستان ڈویلپمنٹ کونسل بہاولپور جناب فاروق احمد خان ہیں۔ جنھوں نے اپنی ہم سفر محترمہ رضیہ فاروق کے ساتھ مل کر وسیب ( بہاول پور ، روہی چولستان ) کی ثقافت کو فروغ دیا جس کی نظیر نہیں ملتی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com