روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ریکٹر مقرر

اسلام آباد:(ثاقب غوری سے) پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ یونیورسٹی کی پہلی خاتون ریکٹر ہیں جبکہ یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ ایک فیکلٹی ممبر کو ریکٹر جامعہ تعینات کیا گیا ہے۔ صدر پاکستان و چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ کے آرڈیننس 1985 کے سیکشن 12 (1) کے تحت فوری طور پر 4 سال کی مدت کے لیے پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک کوریکٹر مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک نائب صدر (فیمیل کیمپس) کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ وہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، پاکستان میں شعبہ تعلیم میں بطور پروفیسر کام کر رہی ہیں۔ وہ انتظامیہ، تحقیق اور تدریس میں متنوع تجربہ رکھتی ہیں۔ نئی ریکٹر سوشل سائنسز کی فیکلٹی کی ڈین، شعبہ تعلیم کی چیئرپرسن، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن، اور ڈائریکٹر، فیمیل کیمپس کے طور پر انتظامیہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ ایچ ای سی کا بہترین ٹیچر ایوارڈ 2014 جیت چکی ہیں۔

پروفیسر ثمینہ ملک نے یونیورسٹی آف ایرڈ ایگریکلچر، راولپنڈی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور کوونٹری یونیورسٹی، یو کے سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا ہے۔ وہ 25 سال سے زیادہ عرصے سے تعلیم کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ وہ کئی قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں کلیدی مقرر کے طور پر حصہ لے چکی ہیں اور کئ ایک مقالے پیش کر چکی ہیں۔ وہ مختلف پیشہ ورانہ تنظیموں، بورڈ آف اسٹڈیز اور مختلف قومی سطح کی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی بورڈ کی رکن ہیں۔ پروفیسر ثمینہ ملک ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ریسرچ سکالرز کی رہنمائی کرتی رہی ہیں۔ ڈاکٹر ثمینہ ملک کئی قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کی صدارت بھی کر چکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com