روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

نیوزی لینڈ مسجد حملہ: پاکستانی نژاد سمیت دو افراد کو بہادری کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

ویلنگٹن۔( واصب ابراہیم غوری سے ):نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مارچ 2019 میں سفیدفاموں کی بالادستی کے ایک مسلح حامی کی جانب سے مسجد پر کیے گئے حملے کے دوران اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کو بچانے کے لیے پاکستانی نژاد نعیم راشد اور افغان نژاد عبدالعزیز کو نیوزی لینڈ کے بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’نیوزی لینڈ کراس‘‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس حملے میں 51 نمازی شہید ہوگئے تھے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اعزاز مارچ 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کے دوران سفیدفاموں کی بالادستی کے ایک مسلح حامی کا مقابلہ کرنے پر دیئے گئے ہیں۔

اس حملے کے دوران دوسروں کی جان بچانے کی کوشش میں پاکستانی نژاد نعیم راشد بھی مارے گئے تھے۔ انہیں اور ایک دیگر شخص عبدالعزیز کو فائرنگ کے دوران انتہائی خطرناک صورت حال کے باوجود بہادری اور انتہائی شجاعت کا مظاہر ہ کرنے کے لیے ملک کے اعلی ترین اعزاز نیوزی لینڈ کراس سے نوازا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈ آرڈرن نے اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمغہ اس سے قبل اب تک صرف دو بار دیا گیا ہے۔ اور یہ نیوزی لینڈ کے اعلی ترین فوجی اعزاز وکٹوریا کراس کا غیر عسکری مساوی اعزاز ہے۔2پولیس افسران سمیت 8 افراد کو بھی بہادری کے تمغے دیئے گئے ہیں جنہوں نے بندوق بردار حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ ایک کار میں جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اعزاز پانے والوں کی بہادری نے شاید ہلاکتوں کی تعداد کو زیادہ ہونے سے روکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ان باشندوں نے جس جرات کا مظاہرہ کیا وہ بے لوث اور غیر معمولی تھا اور اس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔پاکستانی نژاد نعیم راشد کی بیوہ امبرین نعیم نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے پوری زندگی دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دی۔ وہ ایک بہادرشخص تھے، بہت رحم دل اور محبت کرنے والے تھے۔ وہ اسلام کے حقیقی پیروکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز نفرت کے خلاف کھڑا ہوجانے والے ہر امن پسند شخص کے لیے ہے۔ یہ دہشت گردی کے تمام متاثرین کے لیے ہے۔ صرف کرائسٹ چرچ کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی سے متاثرین کے لیے بھی ہے۔یہ اعزاز آئندہ سال کے آغاز میں ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com