روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔

بابراعظم نےٹی ٹوئنٹی کے میچ میں اپنی دسویں سنچری کرلی

یوتھ ویژن نیوز : بابراعظم نے T20 میں اپنی 10 ویں سنچری بنالی

کولمبو: لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ میں بابراعظم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 10 ویں ٹی ٹوئنٹی سنچری بنالی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ2023،سیکورٹی خطرات کے باوجود حکومت نے قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت دیدی

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے پیر کو کھیلے گئے میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 189 رنز کے تعاقب میں میچ وننگ سنچری بناکر گال ٹائٹنز کو سات وکٹوں سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز شاندار کھیلی۔

بابر اعظم نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہی اوور میں کاسن راجیتھا کو لگاتار تین چوکے لگائے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری 34 گیندوں پر مکمل کی جو مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی 87 ویں ففٹی تھی جبکہ صرف 57 گیندوں پر انہوں نے 100 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: بھارت پاکستانی ٹیم کو سیکورٹی دینے میں ناکام احمدآباد پولیس نے معذرت کر لی

واضح رہے کہ مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ 22 سنچریوں کے ساتھ صرف کرس گیل ہی بابراعظم سے اوپر ہیں جبکہ ویرات کوہلی 8 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

میچ جیتنے کیلئے کولمبو اسٹرائیکرز کو آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے جس کی وجہ سے بابراعظم اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں 104 رنز بنانے کے بعد لانگ آف پر کیچ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پسی عوام کوایک اوربڑاجھٹکا,بجلی کی فی یونٹ قیمت میں6 روپےتک اضافےکا امکان

بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے ہی محمد نواز بیٹنگ کیلئے آئے جنہوں نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 4 گیندوں پر 14 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلادی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com