ورلڈ کپ: بھارت پاکستانی ٹیم کو سیکورٹی دینے میں ناکام احمدآباد پولیس نے معذرت کر لی
یوتھ ویژن نیوز : بھارتی سکیورٹی اداروں کیلئے ورلڈ کپ میں سکیورٹی کی فراہمی مسئلہ بن گیا، کولکتہ پولیس نے ورلڈ کپ میں پاک انگلینڈ میچ کیلئے سکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم ولڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کی مخالفت کردی
بھارت میں ورلڈ کپ کے حوالے سے سکیورٹی کی فراہمی مسئلہ بنتا جا رہا ہے، احمد آباد پولیس کے بعد کولکتہ پولیس نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ پولیس نے پاک انگلینڈ میچ کیلئے سکیورٹی خدشات کا اظہار کر دیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 12 نومبر کو کولکتہ میں میچ کھیلا جائے گا، ہندو تہوار ’’کالی پوجا‘‘ بھی 12 نومبر کو ہے۔
کولکتہ پولیس نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال سے رابطہ کرلیا، آگاہ کیا کہ کالی پوجا کی وجہ سے میچ کیلئے سکیورٹی کی فراہمی مسئلہ ہو گا۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے بی سی سی آئی سے میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست کردی۔ تجویز دی کہ پاکستان اور انگلینڈ کا میچ ایک روز قبل 11 نومبر کو ری شیڈول کیا جائے۔
اس سے قبل احمد آباد پولیس نے بھی 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں سکیورٹی سے معذرت کی تھی