ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےقومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز : ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اجلاس میں،حکومت نے قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم ولڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کی مخالفت کردی
تفصیلا ت کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی زیر صدارت اجلاس ہوا ،حکومت نے قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔سیکیورٹی کی گارنٹی ملنے پر ٹیم بھارت جائے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آئی سی سی کیساتھ اٹھاے گا،ذکا اشرف حکومت کے تحفظات سے آئی سی سی کو آگاہ کریں گے ۔
Load/Hide Comments