عمران خان کی جیل منتقلی کے بعد چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل
یوتھ ویژن نیوز:چیئر مین تحریک انصاف کے میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک کے ڈاکٹرز پر مشتمل 4 رکنی میڈیکل بورڈ قائم کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فرید اللّٰہ شاہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہوں گے ۔ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر مامون قادر،ڈاکٹر محمد اختر اور ڈاکٹر امتیاز کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔چیئر مین پی ٹی آئی کو پمز پہنچا دیا گیا سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کوجیل منتقل کیا جائے گا
Load/Hide Comments