صاف ستھرا یزمان، اب پیارا ہوگا پاکستان
بہاول پور: ( یاسر ملک سے )بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 42 واں اجلاس ڈپٹی کمشنر بہاول پور و چیئرمین بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت کمپنی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر بورڈ ڈائریکٹرز مسز بشریٰ انجم،انجینئرافتخار حیدر،انجینئراکبر خان،سید ظفر شریف،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ چوہدری خورشید،چیف ایگزیکٹو آفیسر کمپنی محمد نعیم اختر،کمپنی سیکریٹری محمد اعظم خان کانجو،چیف فنانس آفیسر کمپنی عمران اشرف،منیجر ایڈمن اینڈ ایچ آر فرحان احمد، منیجر آپریشنز محمد امتیاز اللہ اور منیجر پروکیورمنٹ عرفان احمد تاج بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس کے دوران گذشتہ بورڈ میٹنگ کے منٹس منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔علاوہ ازیں بورڈ ممبران نے متفقہ طور یزمان میں صفائی کی ذمہ داری بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے اور مونسپل کارپوریشن یزمان سے SAAMA ایگریمنٹ کرنے کی اجاز ت دی۔کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آؤٹ سورس لیبر کے لیے نئی لیبر فرم کی خدمات کے حصول کی منظوری دی اور کمپنی انٹرنل آڈیٹر کی سیٹ کے لیے دوبارہ اشتہار دینے کی بھی منظوری دی۔