امریکی خاتون نے کاسمیٹک سرجری کروانے کیلئے اپنا گھر فروخت کردیا
امریکی خاتون نے کاسمیٹک سرجری کروانے کیلئے اپنا گھر فروخت کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی بلاگر کیلی بیسلی نے 14,000 ڈالرز کی کاسمیٹک سرجری کروانے کیلئے اپنا گھر بیچ دیا۔
50 سالہ بلاگر کیلی بیسلی20 کی دہائی سے اپنے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے بوٹوکس اور پچھلے 15 سالوں سے فلرز کا سہارا لے رہی ہیں۔
اُنہوں نے میکسیکو میں اپنے چہرے، ہونٹوں، گردن کی کاسمیٹک سرجری اور رانوں سے اضافی چربی کو نکلوانے کیلئے بھی سرجری کا انتخاب کیا۔
چہرے کی کاسمیٹک سرجری کیلئے مجموعی طور پر 14,000ڈالرز کی لاگت آئی اور اس کیلئے کیلی بیسلی کو بڑی قربانی بھی دینی پڑی۔
کیلی بیسلی نے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئےاپنا گھر بیچ دیا اور اب وہ سارا وقت ایک وین میں گزارتی ہیں تاہم اُنہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ اب ان کا چہرہ پہلے سے بہتر نظر آ رہا ہے۔