ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کے زیر قیادت12گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کامیابی سے مکمل۔ بیوی بچوں کو اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنانے والا آئس کے نشہ کا عادی جنونی ملزم لوڈڈپسٹل سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار۔ مغوی فیملی کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔

وہاڑی (واصب غوری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے و ہ ہے کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا لوگوں کو انصاف ہوتا اپنی آنکھوں کے سامنے دکھائی دے۔ حدیث پاک ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح جس کے لئے تمام توانائیاں صرف کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کے ایک آپریشن کی کامیابی کے بعد پولیس لائنز وہاڑی میں منعقدپریس کانفرنس کے دوران کیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کے زیر قیادت بوریوالا میں 12گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ بیوی بچوں کو اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنانے والا آئس کے نشہ کا عادی جنونی ملزم لوڈڈپسٹل سمیت گرفتار۔۔ فیملی کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملزم ایک سفاک اور جنونی انسان تھا جس کے تشدد سے ایک بچی کے آنکھ بھی ضائع ہوئی، تمام بچوں کے جسم پر زخموں کے نشان تھے ملزم نے بچوں کوبھی آئس کا نشہ کرنے پر مجبور کرتا تھا کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ تھا اور انسانی جان کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی تھا جس کے لئے نہایت ہی سمجھداری کے ساتھ آپریشن مکمل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تقریباً8:00بجے پولیس کو بذریعہ 15اطلاع موصول ہوئی ایم بلاک بوریوالا میں ایک گھر میں موجود شخص نے اسلحہ کے زور پر اپنے بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا کر ان پر بہیمانہ اور بدترین تشدد کر رہا ہے۔اس اطلاع پر تھانہ سٹی بوریوالا کی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام تفصیلات حاصل کیں۔ملزم قاضی احمدآئس کا نشہ کرتا تھا اور وہ اپنی بیوی شاہین,اپنے بیٹے علی بعمر 6سال اور بیٹیوں ایمن فاطمہ بعمر 13سال، عدن فاطمہ بعمر 10سال اور فاطمہ بعمر 8سال پر بدترین تشدد کر رہا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کے نوٹس میں بات آئی تو انہوں نے اہم ہدایات دیتے ہوئے ڈی ایس پی بوریوالا محمد عمر فاروق کے زیر نگرانی فیملی کی بحفاظت بازیابی کے لئے ٹیم تشکیل دے، جس پر پولیس کی خصوصی ٹیموں نے گھرکو کارڈن کرتے ہوئے انٹری کی اور چاروں بچوں کو بازیاب کروا لیا۔پولیس کی انٹری پر ملزم قاضی احمد نے پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی اور اپنی بیوی کو کمرے میں بند کرکے دھمکیاں دینا شروع کر دی کہ اگر کوئی ہماری طرف آیا تو سب کو مار ڈالو ں گا۔معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان رات گئے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئے کیونکہ کنپٹی پر رکھے پسٹل سے خاتون کو بحفاظت بازیاب کرنا کسی بھی چیلنچ سے کم نہ تھا جس کے لئے ایک لائحہ عمل طے کیا گیا۔ملزم کے ساتھ گھر سے باہر آنے کے لئے مذاکرات کے لئے قریبی رشتہ داروں کو بھی آن بورڈ کیا گیااور اس کی تمام ڈیمانڈز پوری کی گئیں لیکن اس نے کسی کی نہ مانی اور چکما دیتا رہا۔آخر کار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی محمدعیسیٰ خان کے زیر قیادت گھر میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پولیس تھانہ سٹی بوریوالا، ایلیٹ فورس اور سی آئی اے کی ٹیموں نے گھر میں انٹری کر کے نہایت ہی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی بیوی کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے لوڈدپسٹل اور خنجر برآمد کر لیا گیاہے۔ اہل علاقہ نے وہاڑی پولیس کی اس کارکردگی پر پنجاب پولیس، وہاڑی پولیس او ر ڈی پی او وہاڑی زند ہ آباد کے نعرے لگائے۔جبکہ اس کامیاب آپریشن کے بعد ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کو اپنے کاندھوں پر اٹھا کر پر جوش انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ زخمی فیملی کو برائے علاج معالجہ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔
