پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں متاثرکن اضافہ
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں کئی برسوں کے دوران تیز رفتار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
2013 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 290 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2019 میں 890 ملین ڈالرجبکہ 2022 میں 2.1 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں وسیع استعداد رکھتا ہے ، پاکستان کوآئی ٹی برآمدات کے لیے اپنی مصنوعات کو زیادہ مسابقت کا حامل بناتے ہوئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
اسٹیٹ بینک کے شعبہ اقتصادی پالیسی جائزہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی منڈی، بیرونی تجارت، ای گورنمنٹ اقدامات اور فن ٹیک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments