پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

شمسی توانائی۔۔۔ دورحاضرکی ضرورت

تحریر۔۔۔۔ماہ نور احمد
پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ہے اور اس ضمن میں نہایت خوش قسمت ہے کہ توانائی کے دونوں ذرائع قابِل تجدید(ھوا، پانی اور شمسی ) اور ناقابِل تجدید(گیس، تیل اور کوئلہ) یہاں بکثرت موجود ہیں لیکن بدقسمت اس حوالے سے کہ ہمیشہ سے ارباب اختیار اور عوام کی ترجیحات اور مرکز سیاست، اقتدار اور ذاتی مفاد ہی رہا اس طرح قومی مفاد کو پس پشت ڈالے رکھا۔حکومتیں مختلف حالات, مسائل اور ذاتی مفاد کے پیش نظر عوام کی فلاح کے لیے کوئی جامع یا طویل المدتی منصوبے نا بنا سکی نہ بناناچاہتی ہیں ۔ قلیل المدتی منصوبے یا وقت گزارو پروگرام کے تحت ہم نے ناقابل تجدید توانائی ذرائع (گیس،تیل،کوئلہ) کا بھرپور استعمال کیا ۔آبادی میں اضافے کے ساتھ توانائی کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا گیا تو رسد یا توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف غور نہ کیا بلکہ ناقابل تجدید ذرائع کے استعمال کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ اب پاکستان میں گیس کے ذخائر بیس سال کے عرصے میں ختم ہوجائیں گے۔


بلاشبہ ایک ترقی پزیر ملک ہونے کے ناطے پاکستان کو مختلف مسائل نے گھیرے رکھا جس میں سیاسی عدم استحکام،آمریت ،محدود انفراسٹرکچر اور خصوصاً طویل المدتی منصوبوں کی عدم موجودگی شامل ہیں جنکے باعث قابل تجدید توانائی کو متبادل طور پر نہیں اپنایا گیا ۔سوئی گیس کو صرف گھریلو نہیں بلکہ کمرشل یعنی فیکٹریوں، کارخانوں اور گیس اسٹیشن میں گاڑیوں میں پٹرول کے متبادل بطور ایندھن استعمال کیا جانے لگا احساس اس وقت ہوا جب گیس کی قلت کے باعث گھریلو صارفین نے احتجاج شروع کردیا اور فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام بند ہوگیا

یہ سرزمین توانائی کے قابل تجدید ذرائع یعنی ہوا،سورج اور پانی کی دولت سے مالامال ہے اور اس خزانے میں کسی طرح بھی کمی نہیں ہوسکتی۔اسی حکومت نے 2013ء میں بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا سولر پلانٹ لگایا تھا اس کے بعد کئی سال ایسے منصوبوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔گزشتہ سال ستمبر میں وفاقی حکومت نے پھر اس پر کام شروع کیا اور 1000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار سولر پلانٹ سے حاصل کرنے کاعندیہ دیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرکاری عمارات ، ڈیزل پر چلنے والے ٹیوب ویلز بھی سولر پر منتقل ہو جائیں گے۔


موجودہ بجٹ میں سولر پینلز کو سستا کر دیا ہے اور ان پر عائد امپورٹ ڈیوٹی بھی ختم کر دی ہے تاکہ عوام براہِ راست اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ ملک ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہے اسے میں صرف حکومت سے توقع رکھنا نا مناسب ہے۔ حکومت کی جانب سے اس مشکل صورتحال میں ریلیف کا فائدہ اٹھانا چاہیے سولر پینلز کے استعمال سے
درآمد شدہ تیل پر ہمارا انحصار کم ہو جائے گا۔
اس کے متوازی روس سے سستے تیل کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے جس سے تیل اور اس سے منسلک اشیاء کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آئے گِی اور عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ اسی طرح بجلی کی بچت کے لیے مارکیٹوں کو رات آٹھ بجے بند کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے جس سے تاجر برادری اور عوام کا ایک طبقہ خوش نہیں ہے۔ اس ضمن میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ جو بڑی مارکیٹیں مکمل طور پر سولر پر منتقل ہو جائیں ان کو رات دس یا گیارہ بجے تک کھلا رہنے کی اجازت دی جائے۔


اس تجویز پر عمل کرنے سے شمسی توانائی کی طرف رجحان بڑھے گا درآمد شدہ تیل پر انحصار بھی کم ہوگا بجلی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا اور قیمتی
زرمبادلہ بھی بچے گا۔
اس ضمن میں صرف حکومتی نہیں بلکہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر یہ مسئلہ حل طلب ہے۔ عوام کی طرف سے اولین ترجیع یہ ہونی چاہیے کہ گھر کو سولر توانائی پر منتقل کریں۔ کفایت شعاری کی عادت اپنائیں تاکہ ملک ایک بحران سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو۔

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com