خانہ فرھنگ ایران لاہور میں دو مصنفین کی کتابوں کی رونمائی

لاہور (نبیلہ اکبر) خانہ فرہنگ ایران میں جشنِ ولادت باسعادت نصرت امام علی ابنِ موسیٰ رضا کی تقریب ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طلعت پاشا وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن تھے ۔ اس موقع پر طاہر ناصر علی کی کتاب ،،مسند ولا ،، کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ کتاب کے بارے میں ڈاکٹر نوشین خالد اور ڈاکٹر عظمی زریں نازیہ نے اظہار خیال کیا ۔ مزید اس موقع پر مظفر اقبال کی دو کتب ،،فرہنگ معصومین،، اور ،، پیراڈائز آف سیدہ فاطمہ الزہراء،، کی رونمائی ہوئی ۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جعفر روناس کی جانب سے مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

محفلِ منقبت
جشنِ ولادت باسعادت نصرت امام ابنِ موسیٰ رضا
پروگرام کی صدرات ڈاکٹر جواز جعفری نے کی مہمانان خصوصی
ڈاکٹر علی ظہیر منہاس،ڈی جی خانہ فرھنگ ایران جعفر روناس تھے۔ مہمان شعراء کرام میں نمایاں اعجاز رضوی،رضا عباس رضا ،عرفان صادق،شاہین اشرف علی،ام فروہ زیدی،شبنم مرزا
آغا شاکر علی قزلباش
باقر زیدی،جمیل ترابی
احسان علی حیدر

سید فراست بخاری نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور نقابت کے فرائض اخلاق جعفری نے انجام دیئے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد بھی پروگرام میں موجود تھی جن میں نمایاں نام غلام زہرا، ضیاء حسین، فریدہ خانم،نبیلہ اکبر ،اعظم منیر اور دیگر نامور شخصیات مدعو تھیں۔