تمباکو کے استعمال سے کی حوصلہ شکنی کیلئے اہم ترین اجلاس

یوتھ ویژن نیوز: پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے کی حوصلہ شکنی کیلئے جاری جدوجہد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کی صدارت میں منعقد ہوا
جس میں تمباکو نوشی کیخلاف جدو جہد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی شامل تھی،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر نے اپنے خطاب میں تمباکو نوشی کے استعمال کیخلاف شعور اجاگر کرنے خاص طور پر تعلیمی اداروں میں اس وباء کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کاوشوں سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا اجلاس میں مختلف عالمی اور قومی تنظیموں اور حکومتی اداروں کے نمائندہ شخصیات نے شرکت کی،اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر تمباکوکنٹرول ڈاکٹر چوان اور سینئر پروگرام منیجر مسز کیٹی رائٹ نے وزارت صحت کی تمباکو کنٹرول کے حوالے سے پرجوش کاوشوں اور انکے مثبت نتائج پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خاص طور پر پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے بہت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جس پر نا صرف حکومت بلکہ پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر نے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدام خاص طور پر آرڈیننس 2002کے نفاذ کا خاص طور پر ذکر کیا اور اعلان کیا کہ عوامی سطح پر تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے شعور اجاگر کرنے کیلئے ایف بی ای کی 400بسوں میں تمباکو کا استعمال سے پرہیز کریں کے اشتہارات آویزاں کئے جائینگے،انہوں نے کہا کہ تمباکو روزانہ 448افراد کی جانیں لیتا ہے اور سالانہ 2لاکھ افراد اس نشے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے ہیں۔