نعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم

مانگ لیا ھے رب دلربا سنہری جالیوں کو چوم کے
مانگی ھے یہ ھی کثرت سے دعا، سنہری جالیوں کو چوم کے
کہتے ھیں شیخ امین پروردیگار سے، کیجئو جلدی قبول
آئی ھے رب پاک میری دعا، سنہری جالیوں کو چوم کے
رب کی خوشنودی اور مل جائے مجھ کو سرکار کی ردا
بس، میں نے تو اتنا ھے چاھا، سنہری جالیوں کو چوم کے
سرکار نے ملوا دیا ھم کو اپنے پروردیگار سے
نہ رھا اب کوئی پردہ، سنہری جالیوں کو چوم کے
ان فضاوؤں میں چھایا ھے صنم یہ سرور کیسا؟
آئی ھے بہشت سے ھوا، سنہری جالیوں کو چوم کے
طاری ھے یہ کیسی مدھوشی صنم تیری آنکھوں میں
پلکوں کی آوٹ سے آئی نگاہ، سنہری جالیوں کو چوم کے
صنم نشاط بھاولپور
Load/Hide Comments