وہ قومیں جن کے پاس سوچ ہو آگے بڑھتی ہیں، ہمیں دنیا کو بتاناچاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا زیادتیاں ہو رہی ہیں، چیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی

shariyar afridi

اسلام آباد۔ (مبشر بلوچ سے ):پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وہ قومیں جن کے پاس سوچ ہو آگے بڑھتی ہیں، ہمیں دنیا کو بتاناچاہیے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیا زیادتیاں ہو رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کے اسیران حریت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ وہ قومیں جن کے پاس سوچ ہو آگے بڑھتی ہیں، کشمیر کے بارے میں گلوبلی بات نہیں کی جاتی ، ہم نے دنیا کو بتانا تھا کے مقبوضہ کشمیر کے اندر کیا زیادتیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کشمیر کے بارے میں بات کرنے پر بلاک کر دیا جاتا ہے، صرف جنگوں سے معاملے حل نہیں ہوتے،

نوجوانوں کو جاگنا ہوگا ، اب ہمیں کشمیر کے مسئلے پر دلیل سےبات کرناہو گی۔اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ن) انجینئر خرم دستگیر نے کہاکہ ڈاکٹر فکتو کی زندگی کا قیمتی ٹائم اپنی فیملی سے دور رہ کر جیل میں گزرا،بھارتی فورسز نے حریت رہنمائوں کو ٹارچر کیا اور ڈاکٹر فکتو کو بھی جیل میں ٹارچر کیا جاتا رہا۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر فکتو نے انتیس سال جیل میں گزار لیے مگر بھارتی غلامی کی پیشکش قبول نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں