روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس اچانک چھاپہ، سیکرٹری سمیت افسر اور عملہ غیر حاضر،وزیراعلیٰ شدید برہم

لاہور (مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج صبح محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس اچانک چھاپہ مارا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بغیر پروٹوکول ساڑھے دس بجے محکمہ سیاحت کے آفس پہنچے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری سیاحت اور دیگر افسروں و عملے کی دفتر سے غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری سیاحت کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے کا حکم دیا جبکہ غیر حاضر دیگر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مقررہ وقت پر دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔تاخیر سے دفتر آنا سرکاری فرائض میں غفلت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر حاضر افسروں اور عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ دفاتر میں وقت کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کا اچانک دورہ کروں گا۔ محکموں کی کارکردگی اور افسروں کی حاضری کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے گا۔ وقت پر دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری افسران اور عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔ محکمہ سیاحت کے افسروں اور عملے کے خالی دفاتر دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی اور یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com