روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

عدلیہ کے خلاف باقاعدہ مہم چلانے والے کوئی سیاستدان نہیں بلکہ مافیا ہیں, عمران خان

یوتھ ویژن نیوز : عدلیہ کے خلاف باقاعدہ مہم چلانے والے کوئی سیاستدان نہیں بلکہ مافیا ہیں
عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، مریم نواز اور وزیرداخلہ جلسوں میں آڈیو ویڈیو ٹیپس چلا رہے ہیں،چیف جسٹس ہمارے کارکنوں پر تشدد کے واقعات کا سوموٹونوٹس لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی ختم کردی گئی ہے، مجھ پر قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ غائب کردی گئی، عدلیہ کے خلاف باقاعدہ مہم چلانے والے کوئی سیاستدان نہیں بلکہ مافیا ہیں، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے یہ سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، مریم نواز جلسوں میں آڈیو ویڈیو ٹیپس چلا رہی ہیں، وزیرداخلہ پریس کانفرنس میں غیرتصدیق شدہ آڈیو ٹیپ چلا رہا ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لیں۔
انہوں نے عثمان ڈار اور چوکیدار جاوید علی کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے؟ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے، کسی کو آئین قانون کی فکر نہیں ہے،طاقتور لوگوں کا قانون ہے۔

آرٹیکل 14کہتا ہر انسان کی عزت اور حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، جاوید علی کے ساتھ جو ہوا اس کو سننا چاہیئے کہ اس کے ساتھ کیا گیا؟ جاوید علی ایک آدمی ہے جو سامنے آگیا، ہمارے بہت سارے لوگوں سے بیانات دلوانے کی کوشش کی گئی، یا پھر بلیک میل کرنے کیلئے کرپشن کیسز، اور ویڈیوز بنا دی جائیں ، مقصد عمران خان اور پی ٹی آئی کو کمزور کرکے ان چوروں کو الیکشن جتوایا جائے۔

عثمان ڈار نے جاوید علی کو درجہ چہارم کی سیالکوٹ میں نوکری دلائی۔ چوکیدار کی نوکری تھی، ان کو پولیس نے اٹھایا اور نامعلوم افراد نے اٹھایا۔ اس کے کپڑے اتار کر ننگا کرکے تشدد کیا گیا، پھر کہتے کہ اس کی بیوی کو اٹھاؤ اور ویڈیو بنا کر فیس بک پر ڈالو جس پر میں نے کہا کہ بتاؤ میں نے کیا کرنا ہے، مجھ سے 164کے بیانات لئے گئے۔ جب کوئی آفیسر آتا تو کہتے چپ ہوجائے۔
عثمان ڈار کو پھنسوانے کیلئے بیان دو کہ پیسے لے کر نوکری دلائی۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو اٹھایا گیا، اس پر تشدد کیا گیا کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔ میرے منہ سے غصے میں نکل گیا کہ قانون کاروائی کریں گے ، جس پر میرے خلاف توہین عدالت لگا دی گئی ۔ اعظم سواتی نے ٹویٹ کیا اس کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ چیف جسٹس اور عدلیہ سے امید رہ گئی ہے۔ میری جے آئی ٹی کی فرانزک کی ہوئی رپورٹ ختم کردی ہیں، پھر ان کو جے آئی ٹی کے اوپر بٹھا دیا ہے۔ میری چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ سوموٹو ایکشن لیں، پتا چلا کون لوگ تھے جنہوں نے جاوید علی کے ساتھ سب کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com