روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

کورین وفد کی گورنرپنجاب سےملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

لاہور(یوتھ ویژن نیوز )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں کورین وفد کی سابق سفیر سونگ جونگ ہوان (Song Jong Hwan) کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کے جنوبی کوریا میں اعزازی انویسٹمنٹ کونسلر مدثر اقبال بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموردوطرفہ تعلقات بڑھانے اور مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور ٹورازم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کامیاب ترین معیشتوں سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور ان کے تجربات سے استفادہ کرنا ہماری حکمت عملی کا اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا عالمی محولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت سے ممالک متاثر ہوئے ہیں اور ان حالات میں کوئی بھی ملک تنہا آگے نہیں بڑھ سکتا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کوریا کی اقتصادی ترقی بہت سے ملکوں کے لئے بہترین مثال ہے اور پاکستان کوریا سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے بالخصوص بدھا ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھا کی یادگاریں موجود ہیں۔گورنر پنجاب نے وفد کو بتایا کہ گورنر ہاس میں ایک بدھا پیالہ بھی موجود ہے اور اس کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سطح پر بھی وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں اس سے ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی ملے گی اور دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رابطے مضبوط ہوں گے ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سابق سفیر سونگ جونگ ہوان (Song Jong Hwan) کی پاکستان میں خدمات کو بھی سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے اور مختلف شعبوں کے فروغ میں سابق کورین سفیر کا کلیدی کرداررہا ہے۔
کورین وفد کی جانب سے زراعت، پیسٹی سائڈ, فوڈ پیکجنگ، ٹورازم اور سپورٹس میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com