سعودی عرب کی بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزی جاری
سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائرلائنز کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
سعودی ایوی ایشن نے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھاکر سفر کرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سعودی ایوی ایشن حکام نے ایئرلائنز کو پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر مسافروں بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ہدایات پرعمل نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود کچھ ایئرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ جاری کئے تھے۔ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ائرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
Load/Hide Comments