پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایم ایف کا پاکستان سے مزید سخت انسدادِ بدعنوانی اقدامات کا مطالبہ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا غیر متوقع فیصلہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی عالمی رینکنگ میں بڑی کامیابی، ٹاپ 10 پاکستانی جامعات میں جگہ بنالی آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

سوال کےغلط جواب بتانے پرگوگل کو100 ارب ڈالر کا نقصان

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک )انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو اپنے نئے چیٹ باٹ ’بارڈ‘ کے ایک اشتہاری ویڈیو میں غلط معلومات شیئر کرنے پر ایک سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے۔


خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو گوگل کے حصص میں 9 فیصد کی کمی آئی ہے۔ گزشتہ برس بھی سٹاک مارکیٹ میں گوگل کی قدر میں 40 فیصد کی کمی آئی تھی لیکن رواں برس کے آغاز کے بعد سے 15 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گوگل چیٹ باٹ کے اشتہار میں غلطی کی نشاندہی سب سے پہلے روئٹرز نے کی تھی جو پیر کو نشر کیا گیا تھا۔
اشتہار میں دکھایا گیا کہ گوگل بارڈ سے ایک سوال کیا جاتا ہے کہ جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ (جے ڈبلیو ایس ٹی) کے ذریعے اور کیا نیا دریافت کیا گیا۔ اس سوال کے بارڈ نے مختلف جواب دیئے جن میں سے ایک درست نہیں تھا۔

بارڈ نے بتایا کہ جے ڈبلیو ایس ٹی کے ذریعے نظام شمسی سے باہر سیارے کی سب سے پہلی تصویر لی گئی جو در حقیقت 2004 میں ساؤتھرن آبزرویٹری کے بہت بڑے ٹیلی سکوپ (وی ایل ٹی) نے لی تھی۔
گوگل کے ترجمان نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیسٹنگ کا عمل کس حد تک سخت ہے جس کا آغاز ’ٹرسٹڈ ٹیسٹر‘ پروگرام کے تحت رواں ہفتے سے کیا جا رہا ہے۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ بارڈ کے جوابات اعلٰی معیار کے مطابق اور حقیقی معلومات پر مبنی ہوں گے۔
خیال رہے کہ الفابیٹ کی حریف کمپنی مائیکروسافٹ کی مدد سے شروع ہونے والے نئے سٹارٹ اپ اوپن آرٹیفیشل انفارمیشن نے نومبر میں تقریباً 28 دن پہلے چیٹ جی پی ٹی کے نام سے ایک نیا چیٹ باٹ لانچ کیا ہے جس سے گوگل کی اجارہ داری خطرے میں پڑ گئی ہے۔
بدھ کو اپنی لائیو پریزنٹیشن میں گوگل نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اپنے سرچ فنکشن میں بارڈ کو کب شامل کرے گا تاہم کمپنی نے نئے فیچر میں سامنے آنے والی غلطی کو تسلیم کیا ہے۔


گوگل نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بارڈ کی ایک جِف ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں کہا کہ انتہائی پیچیدہ موضوعات کو سادہ کر کے پیش کیا جائے گا لیکن اس کے بجائے چیٹ باٹ نے ایک سوال کا غلط جواب پیش کر کے کمپنی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com