روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام

چیٹ جی پی ٹی ویب سائیٹ کی لکھی ہوئی تحریر پکڑی جا سکے گی؟

یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک )اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کے طالب علم عثمان علی اپنی گزشتہ دو اسائنمنٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے چکے ہیں۔ ان کے مطابق اسائنمنٹس کے لیے ویسے بھی انٹرنیٹ کی مدد تو لینی ہوتی ہے تو اس سلسلے میں کیوں نہ چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی جائے۔

’میں چیٹ جی پی ٹی کے دیے ہوئے جوابات نقل نہیں کرتا بلکہ اس کی دیگر پلیٹ فارمز سے تصدیق کر کے خود سے اسائنمنٹس بناتا ہوں، ایسا اس لیے کیونکہ کئی معاملات میں ابھی یہ مکمل قابل اعتبار نہیں ہے‘۔

ایک اور طالب علم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہوں نے وقت کی کمی کے باعث چیٹ جی پی ٹی سے مکمل اسائنمنٹس بنائی ہیں۔ البتہ یہ کوئی بہت اچھی نہیں تھیں۔ اسائنمنسٹس سمیت دیگر تعلیمی امور کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنے ان نئے ٹولز نےدنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی تعلیمی ماہرین کو پریشان کر دیا تھا۔ اُردو نیوز ویب سائٹ کی خبر کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن چیٹ جی پی ٹی کے باعث تعلیمی عمل میں آنے والے نئے چیلنجز پر غور کر رہا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کی لانچنگ کے بعد دنیا بھر کے تعلیمی ماہرین نے اس پر تنقید کرتے ہوئے اس کے ممکنہ غلط استعمال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ شعبہ تعلیم کے ماہرین کو تشویش ہے کہ ان ٹولز کی مدد سے طلبا اسائنمنٹس اور آرٹیکلز وغیرہ تخلیق کرنے میں مدد لے سکتے ہیں۔

ایسے میں ’اے آئی کلاسک‘ کے نام سے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے منگل کے روز ایک ٹول متعارف کرایا ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی مدد سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے نتیجے میں تخلیق کیے گئے مواد اور انسانی محنت میں فرق ممکن ہو سکے گا۔

کمپنی کے مطابق ’اے آئی کلاسک‘ نامی ٹول اس بات کا تعین کر کے بتائے گا تحریر کسی انسان کی لکھی ہوئی ہے یا پھر اسے کسی اے آئی ٹول کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

اگرچہ یہ قدم واضح طور پر تعلیمی ماہرین کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ فی الحال یہ ٹول اس قدر پائیدار نہیں ہے۔ ساتھ ہی اس میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ کم از کم ایک ہزار الفاظ پر مبنی تحریر کو تو یہ ٹول پرکھ لے گا۔ مگر اس سے کم الفاظ کی تحریر پر یہ کارآمد نہیں۔

’اس مقصد کے لیے ہم نے چیٹ جی پی ٹی سے کچھ سوالات کیے اور پھر ان کے جواب پرکھنے کے لیے ’اے آئی کلاسک‘ کے حوالے کر دیے۔ پہلی مرتبہ تو چیٹ جی پی ٹی کا تخلیق کیا گیا مواد اس ٹول نے فوراً پکڑ لیا، مگر دوسرے سوال کے جواب میں یہ ٹول کچھ کنفیوژ دکھائی دیا۔‘

اوپن اے آئی نامی کمپنی کے مطابق اس ٹول کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اور اس سلسلے میں ماہرین سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی سے قبل اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے محقیقین نے بھی ایک ٹول متعارف کرانے کا دعویٰ کیا  ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹول سے چیٹ جی پی ٹی سمیت مختلف لارج لینگویج ماڈلز کے تخلیق کیے گئے مواد کو پکڑنے میں آسانی ہو گی۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ ایرک مچل نے ٹوئٹر تھریڈ میں تحریر کیا کہ چیٹ جی پی ٹی اور اس جیسے دیگر ٹولز بہت آسانی سے تحریر لکھ دیتے ہیں جو ضروری نہیں کہ درست بھی ہو۔

’لوگوں کو تشویش ہے کہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تخلیق کی گیا مواد سب کو بہا لے جائے گا، اس لیے ہم نے ڈیٹیکٹ جی پی ٹی نامی ٹول تخلیق کیا ہے تاکہ یہ پتا چلایا جا سکے کہ یہ مواد کسی لرننگ ماڈل نے بنایا ہے یا نہیں۔‘

اگرچہ ڈیٹیکٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ پر فی الحال صرف جی پی ٹی 2 کے تخلیق کیے گئے مواد کا ’ڈیمو ‘ موجود ہے۔ تاہم محقیقین کا دعویٰ ہے کہ مستقبل قریب میں جی پی ٹی 3 سمیت دیگر لینگویج پراسیسرز کے تخلیق کیے گئے مواد پر بھی کام کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نومبر2022  میں متعارف کرائے جانے کے بعد سے چیٹ جی پی ٹی نے انٹرنیٹ کی دنیا پر خاصا طوفان کھڑا کر رکھا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس سے قبل چیٹ بوٹس یا لینگویج پراسسنگ ماڈلز اپنا وجود نہیں رکھتے تھے۔ بلکہ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ اس سے قبل جی پی ٹی 1،2 اور 3 کے نام سے 3 بڑے لینگویج پراسسنگ ماڈل متعارف کرا چکی تھی۔ جبکہ اسی برس 2023 میں جی پی ٹی 4 کوبھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com