روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

موجودہ حالات میں افغانستان کو اکیلا چھوڑنا تاریخی غلطی ہوگی ،مضبوط اور مستحکم افغانستان پوری دنیا کے مفاد میں ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور


لاہور.(مبشر بلوچ سے):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو اکیلا چھوڑنا ایک تاریخی غلطی ہوگی جس کے خوفناک نتائج نکلیں گے،اگر افغانستان کے اہم معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو وہاں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے جسے قابو کر نا پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گا،بر طانیہ سمیت پوری دنیا کو افغان عوام کی غیر مشروط امداد کر نا ہوگی،مضبوط اور مستحکم افغانستان صرف پاکستان اور خطے ہی نہیں پوری دنیا کے مفاد میں ہے ۔

گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ بر طانیہ کے دوران بر طانوی وزیر زیک گولڈ سمتھ سے لندن میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، افغانستان اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ،

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بر طانوی وزیر کو افغانستان میں عوام کو معاشی سمیت دیگر مسائل اور پاکستان کی جانب سے افغان امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ افغانستان کےا یک نکاتی ایجنڈے پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے کیونکہ اس وقت امت مسلمہ سمیت پوری دنیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان کے معاملے کو نظر انداز کر نے کی پالیسی اختیار کر نے کی بجائے وہاں عوام کو کھانے پینے سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور انسانیت کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کر ے، دنیا کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اگر افغانستان کے اس اہم معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو وہاں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے،

اسی طرح اگر وہاں بروقت خوراک کا بندوبست نہ ہوا اور وسائل منجمد ہونے سے معاشی بحران کا بھی خدشہ ہو سکتا ہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افغان قیادت کے پاس مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہاں خوراک کی کمی جیسے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اگر وہاں بر وقت اقدامات نہ ہوئے تو 22.8 ملین افغان غذائی قلت سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو اکیلا چھوڑنا ایک تاریخی غلطی ہوگی اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا کل نہیں آج ہی افغانستان کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے اور وہاں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے افغان قیادت کی بھر پور مدد کی جائے تاکہ کسی بڑے بحران سے بھی بچا جا سکے ۔

ملاقات کے دوران گفتگو میں بر طانوی وزیر زیک گولڈ سمتھ نے افغانستان میں بنیادی سہولتوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات یقینی بنانے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانیت کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے بر طانوی حکومت بھی یقینی طور پر اپنا کردار اد ا کر ے گی 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com