وفاقی وزیرشیری رحمان سےاقوام متحدہ کےانوائرمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرانگراینڈرسن کی قیادت میں وفد کی ملاقات
یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے ):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے درمیان تعاون اور شراکت داری ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری، اپوزیشن کا واک آؤٹ
انہوں نے یہ بات جمعہ کو اقوام متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب متاثرین کی بحالی تعمیر نو اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیری رحمان نے سیلاب متاثر علاقوں کا دورہ کرنے پر اقوام متحدہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اقوام متحدہ کے وفد کو سیلاب متاثریں، بحالی اور تعمیر نو کے عمل اور چیلنجز متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے نے نے لیونگ انڈس منصوبے کو عملی حقیقت میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقوم متحدہ انوائرومنٹ پروگرام کا مستقل دفتر کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے، بحالی کے عمل میں گرانٹس کی بروقت اور صحیح جگہ منتقلی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے درمیان تعاون اور شراکت داری ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کاضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
انگر اینڈرسن نے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لئے وفاقی وزیر کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔