روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

نکی ہیلی وائٹ ہاؤس کی مکین بنے کی خواہاں

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) جنوبی کیرولانا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی خواہاں ہیں

جس کے بعد وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ری پبلکن حریف بن سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی نژاد نکی ہیلی 15 فروری کو چارلسٹن میں باضابطہ طور پر اپنی امیدواری کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان کر چکے ہیں جب کہ دیگر امیدواران کی جانب سے ممکنہ انتخابی مہم سست روی کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا نیا ویرینٹ بی ایف سیون کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ 

اس ضمن میں بعض امریکی ذرائع ابلاغ کا تجزیہ ہے کہ دیگر امیدواران کی جانب سے فی الوقت انتخابی مہم محتاط طرز عمل اپنانے کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے کیونکہ اکثر امیدواران کے  مشیران کی رائے ہے کہ وہ ابتدا ہی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہدف تنقید بننے سے اجتناب برتیں تو یہ ان کے لیے سیاسی طور پر بہتر ہو گا۔

51 سالہ نکی ہیلی نے اقوام متحدہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے سے قبل چھ سال تک جنوبی کیرولائنا کی گورنر کے طور پر خدمات سر انجام دی تھیں۔

اس لحاظ سے آنے والے وقت میں یہ مقابلہ دلچسپ ہو سکتا ہے کہ نکی ہیلی براہ راست اپنے سابقہ باس ٹرمپ کی پہلی سیاسی حریف کے طور پر سامنے آئیں گی جو ابھی تک اپنی پارٹی کی 2024 کی نامزدگی کے خواہاں واحد ریپبلکن امیدوار ہیں۔

حیرت انگیز بات ہے کہ سابق صدر ٹرمپ جب گزشتہ ہفتے اپنی صدارتی انتخابی مہم کے لیے جنوبی کیرولائنا میں تھے تو ان کے ساتھ  ہنری میک ماسٹر نمایاں نظر آئے جنہوں نے نکی ہیلی کے ساتھ بطور لیفٹیننٹ گورنر خدمات سر انجام دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:   گوتم اڈانی کو ایک ماہ میں 36 ارب ڈالر کا نقصان، دنیا کے ٹاپ 10امیر ترین افراد کی فہرست سے بھی باہر

نکی ہیلی ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں وائٹ ہاؤس میں اپنے بعض جھگڑوں کی وجہ سے بھی عوامی بحث کا موضوع بنی تھیں اور جب وہ 2018 میں رخصت ہوئی تھیں تو غالب امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ 2020 میں ٹرمپ کو چیلنج کریں گی لیکن اس کے بجائے وہ جنوبی کیرولائنا گئیں جہاں انہوں نے ایک جزیرے پر گھر خریدا، ہوائی جہاز بنانے والی بوئنگ کمپنی کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی اور خود کو اسپیکنگ سرکٹ پر لانچ کیا۔

عام خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی فیس دو لاکھ ڈالرز تھی، انہوں نے اس دوران دو کتب تصنیف کیں، کیپیٹل محاصرے کے بعد ٹرمپ کے سیاسی مستقبل پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ 2024 میں انہیں چیلنج نہیں کریں گی، 2021 میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ٹرمپ بھاگے تو بھی وہ نہیں بھاگیں گی لیکن اب انہوں نے اپنا سیاسی راستہ بدل لیا ہے اور اپنی سیاسی سرگرمیاں اسٹینڈ فار امریکہ غیر منافع بخش اور سیاسی ایکشن کمیٹی کے ذریعے تیز کردی ہیں۔ نکی ہیلی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں حصہ لینے کے ارادے کے بعد سیاسی مبصرین یہ استفسار کر رہے ہیں کہ کیا برطانیہ کے بعد امریکی صدر بھی بھارتی نژاد ہو گا۔ واضح رہے کہ موجودہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک بھارتی نژاد ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com