گوتم اڈانی کو ایک ماہ میں 36 ارب ڈالر کا نقصان، دنیا کے ٹاپ 10امیر ترین افراد کی فہرست سے بھی باہر

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) اڈانی گروپ کے حصص زمین بوس، گوتم اڈانی ٹاپ 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے بھی باہر، صرف ایک ماہ میں 36 ارب ڈالر کا نقصان، لیکن اب بھی ایلون مسک کے ایک ماہ میں 200 ارب ڈالر کھونے سے کوسوں پیچھے ہیں ۔
ہنڈن برگ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد سے گوتم اڈانی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایک طرف اس رپورٹ کے آنے کے بعد اڈانی کے شیئرز زمیں بوس ہو گئے ہیں۔ وہیں دوسری طرف، اڈانی دنیا کے ٹاپ 10 امیر ترین لوگوں کی فہرست سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ اڈانی اب 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت صرف 84.4 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اب دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کی کل مالیت 82.2 ارب ڈالر ہے۔