وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

سینیٹ ، سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمذمتی قرارداد منظور

یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے ) سینیٹ نے سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

 سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت 20منٹ کی تاخیرسےشروع ہوا تھا ۔

سینیٹرمشتاق احمد نے سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طورپرمنظورکرکےواقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی نگران کابینہ کے 8 ارکان نے حلف اٹھالیا

 قرارداد کے متن کے مطابق سینیٹ کا ایوان سویڈن اور نیدرلینڈ میں پیش آنے والے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتا ہے ۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ کمیٹی بین الاقوامی قوانین کو دیکھ کر ایک قانون سازی کرے گی  تاکہ بے حرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے ۔ایوان سے منظور قرارداد کی کاپی تمام سفارت خانوں کو پارلیمنٹ کو بھی ارسال کی جائے۔

سنیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کو نتیجے میں پاکستان نے جوابی دھماکے کیے تو فرق پڑا۔ایسے واقعات  کو باتون سے نہیں عمل سے روکا جاسکتا ہے ۔مسلمان جب دفاع, معیشت میں جب تک ترقی نہیں کرتے ہمارے ساتھ ایسا ہی ہوتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کے سفیر سعود بن عبد الرحمٰن الثانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس سوموار 30جنوری سہ پہر 3بجے تک ملتوی کردیا۔

سینیٹ اجلاس سے قبل چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نےبلوچستان عوامی پارٹی کے سنیٹرز, سپیکر بلوچستان کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ظہرانہ دیا  جس میں  سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی سمیت سنیٹر منظور کاکڑ, سنیٹر ثنا جمالی, ایم این اے روبینہ عرفان سنیٹر نصیب اللہ بازائی سمیت دیگرسینیٹرز نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com