قطر کے سفیر سعود بن عبد الرحمٰن الثانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے سفیر سعود بن عبد الرحمٰن الثانی نے ملاقات کرکے امیر قطر کا نیک خواہشات کا خصوصی پیغام دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کامیاب فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کو مبارکباد دی۔ورلڈ کپ کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہم کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: رات کو دیرتک جاگنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے؟
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
شہبازشریف نے دونوں ممالک کے دریمان باہمی تعلقات کو ٹھوس اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زوردیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
Load/Hide Comments