روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

واٹس ایپ پر غلطی سے کچھ ڈیلیٹ کر دیا؟ مسلےکا حل آگیا

میسیجنگ ایپس باالخصوص واٹس ایپ میں میسیج کرنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنے کی سہولت نے جہاں صارفین کو بہت سی غلطیوں سے محفوظ کیا وہیں یہ موقع بھی دیا کہ اگر وہ کچھ کہہ کر اسے واپس لینا چاہیں تو ایسا کر سکیں۔
کچھ عرصہ قبل صارفین کو ملنے والی یہ سہولت مفید تو رہی لیکن یہ نئی پریشانی پیدا کر گئی کہ جو بات نہیں کہنی تھی اسے ڈیلیٹ کرتے ہوئے اپنے لیے تو حذف کر دیا لیکن باقی اسے دیکھتے یا پڑتے رہے۔
واٹس ایپ نے اب صارفین کی اس پریشانی کا حل پیش کرتے ہوئے یہ آپشن دیا ہے کہ اگر آپ اپنا کوئی مسییج سب کے لیے ڈیلیٹ کرتے کرتے صرف ’ڈیلیٹ فارم می‘ کر گئے تھے تو اس عمل کو واپس کر کے ’ڈیلیٹ فار آل‘ بھی کر سکتے ہیں۔
میٹا میں واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھکارٹ نے اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں ایک سکرین شاٹ کے ذریعے معاملے کی وضاحت بھی کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے حادثاتی طور پر صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو بحال کر کے دوبارہ سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرایا ہے۔

ول کیتھکارٹ کی اس وضاحت کے بعد پاکستانی صارفین نے خود کو درپیش انوکھی نوعیت کی مشکل کا ذکر کیا تو توقع ظاہر کی کہ اس سے بھی ان کی جان چھڑائی جائے۔
عاقب رضا نے کہا کہ میسیج ڈیلیٹ کیے جانے کی اطلاع بھی حذف کر دی جائے تو دنیا ایک خوشحال جگہ بن جائے گی۔
فیصل نے یہی بات آگے بڑھاتے ہوئے موقف اپنایا کہ ’ڈیلیٹ کرنے پر سامنے والا پوچھ ہی لیتا ہے کہ کیا ڈیلیٹ کیا؟‘

ان کے جواب میں کچھ صارفین نے توجہ دلائی کہ ’ڈیلیٹ کیے گئے میسیج سے متعلق اطلاع کو بھی حذف کرنا ہو تو اس حصے پر رائٹ کلک کریں یا پریس کر کے رکھیں اور ڈیلیٹ کر دیں تو میسیجنگ پینل سے یہ کلی طور پر غائب ہو جائے گا۔‘
جیرمی ہیگن نے نئے آپشن پر دیے گئے ردعمل میں لکھا کہ ’میوٹ اور آرکائیو کیے گیے‘ پیغامات کے لیے بھی ایسا آپشن دیا جائے کہ وہ ’آرکائیوڈ اور چھپے‘ ہی رہیں۔‘

ساروو نگر نے انہیں مسئلہ کا حل بتایا تو سکرین شارٹ کے ذریعے کہا کہ ’سیٹنگز میں آرکائیوڈ چیٹ کو مستقلا ایسا رکھنے کا آپشن منتخب کر لیں۔ اس کے بعد چھپائے گئے پیغامات دوبارہ دکھائی نہیں دیں گے۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com