روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

ٹوئٹر پر تین طرح کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے )ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد جہاں ٹوئٹر بلیو ٹِک کیلئے ماہانہ 8 ڈالر فیس کی وصولی کا اعلان کیا گیا ہے، وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر پر تمام اکاؤنٹس کو تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس وقت ٹوئٹر بلیو نامی سروس کی سربراہ ایسٹر کرافورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پلیٹ فارم پر تین کیٹیگریز کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این بی سی‘ کے مطابق ٹوئٹر کی پراڈکٹ منیجر اور ٹوئٹر بلیو کی ہیڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اب ٹوئٹر پر بلیو ٹِک حاصل کرنے کیلئے پہلی کی طرح اپنی شناخت ظاہر کرنے کیلئے تحریریں یا دوسرے قانونی دستاویزات فراہم نہیں کرنے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئےایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ کل ہوگا

ان کی جانب سے بتائی گئی باتوں کے مطابق اب ٹوئٹر پر ہر صارف کو ماہانہ 8 ڈالر فیس کے عوض بلیو ٹِک دیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح جن افراد یا اداروں کے پاس پہلے سے ہی بلیو ٹِک موجود ہے اور جب ان سے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی تو ان کے اکاؤنٹ کے آگے ’آفیشل‘ کا لیبل بھی نظر آئے گا۔

ایسٹر کرافورڈ نے بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر موجود تمام اکاؤنٹس کو تین اقسام یا کیٹیگریز میں تقسیم کردیا جائے گا، جس میں سے ایک ’آفیشل، دوسرا بلیو ٹِک جب کہ تیسرا ’ان لیبلڈ‘ اکاؤنٹ ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت صارفین پر ٹوئٹر بلیو کی سروس حاصل کرنے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ وہ ماہانہ فیس دینے یا نہ دینے سے متعلق آزاد ہوں گے لیکن جو لوگ سروس کو سبسکرائب نہیں کریں گے، ان کا اکاؤنٹس ’ان لیبلڈ‘ رہیں گے۔

ان کے مطابق ’آفیشل‘ کی کیٹیگریز میں تمام ادارے، تنظیمیں، سربراہ اور معروف شخصیات کو شامل کیا جائے گا، ممکن ہے کہ بعض عام صحافیوں اور کارکنان کو بھی مذکورہ کیٹیگری میں شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے13فیصد ملازمین کم کرنےکا فیصلہ کرلیا

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئے منصوبے پر کب تک عملدآرمد ہوگا، تاہم انہوں بتایا کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

نئی تفصیلات سے قبل ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ تمام بلیو ٹِک رکھنے والے اکاؤنٹس کو ماہانہ 8 ڈالر کی فیس ادا کرنی ہوگی، دوسری صورت میں ان کا بلیو ٹِک ہٹا دیا جائے گا۔

تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات آئیں کہ تمام صارفین کو ماہانہ 8 ڈالر فیس کے عوض بلیو ٹِک دیے جانے کا امکان بھی ہے اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر کے تمام اکاؤنٹس کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 28 اکتوبر کو ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا تھا، انہوں نے اپریل 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اب پلیٹ فارم واحد ان کی ملکیت ہے، پہلے اس کے متعدد شیئر ہولڈرز تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com