روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ موسم گرما کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا

پاک چین تعلقات نہایت منفرد ہیں

پاک چین تعلقات نہایت منفرد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ سے چین پاکستان تعلقات کی انفرادیت کی عکاسی ہوتی ہے،

تحریر۔۔۔۔۔ چینی سفیر نونگ رونگ
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاک چین تعلقات کو نہایت منفرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ سے چین پاکستان تعلقات کی انفرادیت کی عکاسی ہوتی ہے جو 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ حکومت تھے، سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 47 منصوبے شروع یا مکمل کیے جا چکے ہیں، اگلے مرحلے میں ہم پاکستان میں صنعتوں کے فروغ اور اس کی برآمدی مسابقت کو بڑھانے کے لئے صنعت، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو بہتر بنائیں گے، رواں سال چین کو پاکستان کی برآمدات 4 ارب ڈالر سے تجاوز ہونے کی توقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں نیشنل کانگریس اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے خصوصی حوالے سے انگریزی روزنامہ ”دی نیوز” میں اپنے ایک حالیہ مضمون میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران چین نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے بعد تعمیر نو کے لئے 500 ملین یوان کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا جس سے پاکستان کے لئے چین کی مجموعی امداد 1.16 ارب یوان (36ارب روپے) تک پہنچ گئی جو دیگر ممالک کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔ چین نے سیلاب سے تباہی اور بحالی اور تعمیر نو کے کام کا اندازہ لگانے کے لئے ماہرین کی ٹیمیں بھی روانہ کیں۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں نیشنل کانگریس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا پہلا سرکاری دورہ تھا، چین پاکستان تعلقات کے لئے یہ دو بڑے ایونٹس یکے بعد دیگرے آئے جن کی اہمیت دور رس ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ چین مسلسل ترقی کے ذریعے پاکستان اور دیگر دنیا کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔ چین کے سفیر نے کہا کہ 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس ایک ایسے نازک موقع پر منعقد ہوئی جب چین ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور دوسرے صدسالہ ہدف کی جانب پیش قدمی کے لئے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے پہلے اجلاس میں جنرل سیکرٹری شی جن پنگ متفقہ طور پر دوبارہ منتخب ہوگئے، یہ چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جانب نئے سفر کے آغاز کے لئے سب سے بڑی بنیادی سیاسی ضمانت فراہم کرے گا۔ نونگ رونگ نے کہا کہ چین اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کے استحکام کے ساتھ عالمی حالات کو عدم استحکام سے محفوظ کررہا ہے اور اعلی معیار کی پیشرفت کے ساتھ عالمی معیشتوں کی بحالی کے لئے ایک مضبوط اور دیرپا محرک، ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ خطے اور دنیا کی پرامن ترقی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ چین مسلسل ترقی کے ذریعے پاکستان اور دیگر دنیا کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی اپنی پالیسی جاری رکھے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں نیشنل کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ حکومت تھے اور چین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ڑان شو نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کئے۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا اور ای کامرس، ڈیجیٹل اکانومی، زرعی مصنوعات کی برآمد، مالی تعاون، ثقافتی املاک کے تحفظ، انفراسٹرکچر، فلڈ ریلیف، آفات کے بعد تعمیر نو سمیت گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، مویشیوں کی بیماریوں پر قابو پانے، ذرائع معاش، ثقافتی تعاون،خلا، جیو سائنسز کے ساتھ ساتھ لا انفورسمنٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے۔ چین کے سفیر نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی یہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دوسری ملاقات تھی، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو 20 ویں نیشنل کانگریس کے فوری بعد دورہ چین کی ذاتی طور پر دعوت دی، اس دورہ سے چین پاکستان تعلقات کی انفرادیت اور چین کی مجموعی سفارت کاری میں پاکستان کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے، یہ بے مثالیت سٹریٹجک کوآرڈینیشن اور سیاسی باہمی اعتماد کی اعلی ترین سطحوں پر موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بیان کرنے کے لئے ”آہنی دوستی” کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستون کے طور دیکھتا ہے، جیسا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سٹریٹجک اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور چین اسے اپنے ہمسایوں کے ساتھ سفارت کاری کے حوالے سے ترجیح دیتا ہے۔ نونگ رونگ نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات کی انفرادیت ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور کے حوالے سے باہمی تعاون میں مضمر ہے، پاکستان نے اس سال نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان اور انسانی حقوق کونسل میں سنکیانگ سے متعلق مسائل کو اٹھانے کی کوششوں کے حوالے سے چین کی بھرپور حمایت کی، اسی طرح چین پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سکیورٹی اور سماجی و اقتصادی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے میں مدد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قریبی ہم آہنگی دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح سے بڑھ کر کثیر الجہتی ہوچکی ہے جو مشترکہ طور پر گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دے رہی ہے اور گلوبل گورننس کو مزید منصفانہ اور مساوی بنانے کے لئے مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات چین پاکستان اقتصادی راہداری سے عبارت عملی تعاون کی ٹھوس معاونت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ بے مثال بھی ہے ، سی پیک کے تحت25ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 47 منصوبے شروع یا مکمل کیے جا چکے ہیں اور روزگار کے ڈیڑھ لاکھ مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ 27 اکتوبر کو منعقدہ 11ویں جے سی سی کے دوران دونوں ممالک کے رہنماں نے ایم ایل ون منصوبے پر جلد عملدرآمد کے لئے اہم اتفاق رائے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کراچی سرکلر ریلوے پر سرگرمی سے پیش رفت پر اتفاق کیا اور وہ شمسی اور دیگر قابل تجدید توانائی منصوبوں میں شرکت کے لئے چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، سی پیک کے اگلے مرحلے میں ہم پاکستان میں صنعتوں کے فروغ اور اس کی برآمدی مسابقت کو بڑھانے کے لئے صنعت، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو بہتر بنائیں گے، صحت کی راہداری، صنعتی راہداری، ڈیجیٹل راہداری اور گرین کوریڈور جیسے تصورات سی پیک کی اعلی معیار ترقی کا اہم حصہ ہوں گے۔ چین کے سفیر نے کہا کہ چین کے ساتھ زرعی تجارت میں پاکستان کا منافع گزشتہ سال 640 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد اضافہ ہے، چین اپنی میگا مارکیٹ تک پاکستان کی رسائی کا خیر مقدم کرتا ہے جبکہ چین پاکستان کی طرف سے اعلی معیار کی غذائی اور زرعی مصنوعات کی اپنے ہان فروخت کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے چینی سرمایہ کاروں کو تحفظ کی ضمانتیں اور سی پیک آئی پی پیز کو درپیش مسائل کے حل کی کوششیں پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کے لئے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گی اور کاروباری تعاون کی وسیع تر استعداد کے لئے دروازے کھول دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے عوام کو اب تک یاد ہے کہ 2008 میں وینچوان میں زلزلے کے بعد پاکستان نے اپنے پاس موجود تمام خیمے ان کو عطیہ کردیئے تھے، پاکستان میں رواں سال غیر معمولی سیلاب کے بعد چین نے پاکستان کی بھرپورمدد کی، اس مالی اور مادی امداد کا مجموعی حجم 660 ملین یوان تک پہنچ گیا۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان قریبی تعاون، اعتماد اور رابطہ بھی موجود ہے اور عسکری و سکیورٹی تعاون میں پیشرفت جاری رہے گی، پاکستان اور چین نے ثقافتی تعاون اور اس پر عملدرآمدی منصوبہ کے بارے میں معاہدے کو 2027 تک توسیع دی ہے۔ 2023 چین پاکستان ایئر آف ٹورازم اور گندھارا آرٹ نمائش کا حامل ہوگا جو بیجنگ میں پیلس میوزیم میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان کی متنوع ثقافت اور چین کے ساتھ رابطے کی طویل تاریخ کو اجاگر کیا جائے گا۔ نونگ رونگ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کم ہونے کے ساتھ پاکستانی طالب علموں کی چین واپسی کے معاملے کو موثر انداز میں حل کیا گیا ہے، براہ راست فلائٹ آپریشنز کی بتدریج بحالی اور اس میں مزید اضافہ، دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تبادلے بھی زیادہ فعال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کے سفیر کی حیثیت سے نئے تاریخی مرحلے پر میری موجودگی سے ہمارے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کیلئے مجھ میں زیادہ اعتماد اور بلند تر توقعات پیدا ہوئی ہیں، ہم وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین جو چین کے نتائج پر بھرپور عملدرآمد کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے جو پاکستان اور دنیا کیلئے 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے مواقع اور اہمیت کو اجاگر کرنے، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریب تر پاک چین کمیونٹی کے فروغ اور ہماری سدا بہار تزویراتی معاون شراکت داری کو نئی قوت بخشنے کا حامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com