روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

دشمنِ انسان

تحریر۔۔۔۔۔ کنول نور

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎قارئين کرام!آج جب انسان شعور کی سیڑھی پرقدم رکھتاھے اور جب اس کو اس بات کا علم ھوتا ھے کہ تخلیق کرنے والے خالق نے اس کو اپنی مخلوق کی جس قطار میں رکھا ھےاُ س کا تمغہ اشرف المخلوقات (سب سے زیادہ عزت دار،سب سے زیادہ نفیس) کا ھے قارئين کرام اس بات کے علم کے بعد حضرتِ انسان پر یہ بات واجب تھی کہ وہ تلاش کرتا اپنے خالق کو کہ جس کا وہ شہکار ھے مگر حضرتِ انسا ن تو غفلت کی سارگی میں مارا گیا اور اسی سادگی کے ساتھ اس نے اپنے سفرِ زندگی کا آغاز کر دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج جب حضرتِ انسان زندگی کو جینا چا ہتا ھے تو اس کو زندگی جینا سب سے زیادہ دشوار نظر آتا ھے
حالانکہ وہ اشرف المخلوت ھے اور اس کے پاس عقل جیسا روشن چراغ موجود ھے مگر اس چراغ کے لۓ کہاوت مشہور ھے کہ چراغ کے نیچے ہمیشہ اندھیرا ھوتا ھے حضرتِ انسا ن کے ساتھ بھی کوٸ اس طرح کا معاملہ در پیش آیا حضرتِ انسان نے اس چراغ عقل کی مدد سے پرندوں کی طرح ھوا میں اُڑنا سیکھ

لیا اور مچهلیوں کی پا نی میں تہرنا بھی سیکھ لیا اور اس کے علاوہ حضرتِ انسان نے اس چراغ عقل کی مدد سے ہر اس چیز کو اپنے لۓ آسان سے آسان تر بناتا گیااور اپنی زندگی سے ہر اندھیرے کا وجود مٹاتا گیا اور ان تمام آسٕیشوں کے با وجود انسان کا کہنا ھے کہ اس کے پاس سب کچھ ھے مگر سکون اور اطمینان کی دولت نہیں حالاںکہ مجھے تخلیق کرنے والے خالق کا تو فرمان ھے
کہ اے حضرتِ انسان میں تجھ کو خوب صورت سانچے میں ڈھالہ ھے بس حضرتِ انسان کے کانوں سے یہ جملہ کیا ٹکرایا اس نے عمل کی دنیا کو ٹھوکرمارتے ھوۓ کچھ اس طرح کلام کیا کہ مجھے توخوب صورت بنایا گیا ھےاور خوب صورت ھو نا کسی عام بلا کا نام نہیں ھے اور پھر حضرتِ انسان اسی غرور وتکبرکی وجہ سے احسن کے درجے سے کچھ اس طرح نیچے آیا کہ اس کےکردار کو دیکھ کر حیوان اس سے شرما نے اور درندے اس سے گھبرانے لگے
کہونکہ قارئين کرام یہ تمام مخلو قات دوسروں کو تو نقصان پہنچا تی ھیں مگر کبھی اپنے ساتھیوں نقصان نہیں پہنچاتی مگر افسوس اے حضرتِ انسان تیری ذات پر کہ تو اپنے ھی بھاٸ کا دشمن ھوا کبھی حسدو حرص کی بنیاد پر تجھے تیری طاقت کا گمنڈ اتنا عزیز ھے کہ تو نے اس گمنڈ کے ہاتھوں اپنے ھی بھاٸ کا لہو پینا شروع کر دیا تیرا ظرف اتنا چھوٹا تو نہ تھا کہ تو کوزوں پر ظلم کرنا شروع کردےتیری اس بے حسی کو دیکھ کر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ تا ھے
کہ مٹی کی مورتیوں کا ھے میلہ لگا ھوا
آنکھیں تلاش کرتی ھیں انسان کبھی کبھی

تواے حضرتِ انسا ن جب تک تو غفلت کی چادر اوڑھ کے سو یا رھے گیا تب تک یوں ھی حالات و واقعات کی ہاتھو ں ذلیل و رسوإ ھوتا رھے گا اور جب تک تو اپنے اندر کی دنیا کو پر سکون نہیں بناۓ گاتب تک باہر کے طوفانون سے گھبراتا رھے گاکیونکہ اے حضرتِ انسان !
تو حود ھی ھے اپنے آپ کے پیچھے پڑھا ھوا تیرا شمار بھی تیرے دشمنوں میں ھے
تو اے حضرتِ انسان تیرے حق میں بہتر یہی بات ھے کہ پہلے تو اپنی بنیادوں کو ٹھیک کر کیونکہ جب تواپنی بنیادوں کو ٹھیک کر لے گا تو تیری عمارت خود بخو د خوب صورت ھو جاۓ گی اور جب عمارت خوب صورت ھو جاۓ گٕی تو اپنے مقصد میں کامیاب ھو جاۓگا تیرا سفر رإیگا نہیں جاۓ گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com