روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

اسیلامیہ یونیورسٹی بھاولپور کےمرکزی آڈیٹوریم کا نام تبدیل کر دیا گیا

یوتھ ویژن نیوز ( علی رضا سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مرکزی آڈیٹوریم کا نام خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم رکھ دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی نوٹیفیکیشن کے مطابق سینڈیکیٹ کی جانب سے مقرر کی گئی کمیٹی نے بغداد الجدید کیمپس میں واقع مرکزی آڈیٹوریم کو خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم کے نام سے موسوم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹراطہرمحبوب کیجانب سےعلی رضا غوری کو تعریفی سند سے نوازا گیا

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے حالیہ خواجہ غلام فرید کانفرنس میں اپنے صدارتی خطبے میں مرکزی آڈیٹوریم کا نام خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ سماجی، تعلیمی اور ادبی حلقوں سمیت تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد اور سول سوسائٹی نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کو بہترین خراج تحسین قرار دیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں خواجہ غلام فرید چیئر کو خواجہ غلام فرید چیئر مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے کر فعال کیا گیا۔ خواجہ غلام فرید چیئر مینجمنٹ کمیٹی میں فکرِ فرید سے منسلک اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور یونیورسٹی کے باہر سے اہم ترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام یونیورسٹی بھاولپورمیں اٹھارویں کانووکیشن

وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب چیئر مین کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی کے ممبران میں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین دربارِ فرید کو چیئر مین، ڈاکٹر شہزاد قیصر کو چیئر مین، پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیوڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز، سعید شیخ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن براڈکاسٹنگ، ریاض حسین سندھڑ اسسٹنٹ پروفیسر، مجاہد جتوئی شاعر وادیب، خدا یار خان چنڑ سماجی شخصیت، ڈاکٹر سعدیہ کمال نامور صحافی، اطہر لاشاری لیکچرار،عصمت اللہ شاہ شاعر وادیب، میاں صمد شیر عباسی اور خواجہ راول معین کوریجہ ولی عہد دربارِ فرید اعزازی ڈائریکٹر وسیکریٹری شامل ہیں۔

اس کمیٹی نے خواجہ فرید چیئر کو فعال کرتے ہوئے خواجہ غلام فرید کی شاعری اور تعلیمات کو قومی اور عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کا بیڑہ اُٹھایا۔ اس مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے سالانہ قومی خواجہ فرید کانفرنس اور سیمینار کے علاوہ مختلف مطبوعات کی اشاعت کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویٹرنری اینڈ میڈیکل کونسل کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تاریخی پذیرائی

اس کے علاوہ سالانہ محفلِ کافی میں نامور گلوکار شریک ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ عظیم گلوکارہ ثریا ملتانیکر کو لائف ٹائم ایچوئمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ خواجہ غلام فرید چیئر مینجمنٹ کمیٹی کی ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی فعال ہے۔ اسی طرح طلباء وطالبات کی سطح پر خواجہ غلام فرید سوسائٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com