روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا جائزہ اجلاس

یوتھ ویژن نیوز(واصب غوری سے ) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان میں امدادی اشیا اور اشیائے خورونوش کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی.

امدادی اشیاء اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومتوں سے خصوصی تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ امدادی کارروائیوں میں در پیش مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف نےسیلاب کے تناظر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے تعین میں درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر امدادی کارروائیوں کی فراہمی اور امدادی کارروائیوں میں شامل افراد کی سکیورٹی کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مؤثر کرنے کی ہدایت کی گئی.

مزید برآں سیلاب زدگان میں امدادی اشیا اور امدادی رقوم کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کٹوتی کی شکایات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلی حکام کو ہدایت کی کے سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کے حکام کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سےغائب ہوگئی

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، کوآرڈینیٹر نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سنٹر میجر ظفر اقبال، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز اور ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com