انجیلینا جولی ایک پھر پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنے پہنچ گئی

یوتھ ویژن نیوز( ثاقب غوری سے ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کا دوسری مدت کیلئےالیکشن لڑنےکاعندیہ
ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے دادو کا دورہ کیا۔تحصیل جوہی کے متاثرہ علاقوں کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائزہ بھی لیا۔
واضح رہے کہ انجیلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دورے کر رہی ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) نے اپنے بیان میں انجیلینا جولی کے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی خبر دی تھی۔ لیکن اتنی جلدی اور اچانک دورہ پاکستان سے متعلق خبر انتہائی خفیہ رکھی گئی تھی
Load/Hide Comments