جوبائیڈن کا دوسری مدت کیلئےالیکشن لڑنےکاعندیہ
یوتھ ویژن نیوز( واصب غوری سے ) امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری مدت کےلیے الیکشن لڑنے کا عندیہ دیدیا۔
صدر بائیڈن کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ 2024 میں دوسری مدت کے لئےالیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، خواہش ہے کہ الیکشن لڑوں، لیکن یہ ایک پختہ فیصلہ نہیں، اس کا انحصار میری صحت پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 70سال تک حکومت کرنیوالی ملکہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
تائیوان پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امریکی افواج چین کے حملے کے خلاف تائیوان کا دفاع کرے گی۔ ٹرمپ کے گھر سے ملنے والی دستاویزات پر بریفنگ نہیں دی گئی، محکہ انصاف اس معاملے کودیکھ رہا ہے۔ میں ٹرمپ کے معاملے پر خود کو بیچ میں نہیں لانا چاہتا۔ دستاویزات سے قومی سلامتی کے اہم راز افشا ہونے کا علم نہیں ہے۔
امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکا میں کورونا وباء کا خاتمہ ہوچکا ہے، اس کےمکمل تدارک کے لئے ہم کام کررہے ہیں۔