روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام

ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دورہ، شرائط پورا کرنے پر پاکستان کی تعریف

یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کے تناظر میں ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم کا حالیہ دورہ نہایت کامیاب رہا۔

فیٹف ٹیم نے بھی ملاقاتوں میں پاکستانی کاوشوں کی تعریف کی اور نکات پر پورا اترنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعتراف کیا، ٹیم کی رپورٹ پر اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سوالات کا شہبازشریف نےجواب دے دیا

ترجمان نے کہا کہ فیٹف کا پاکستان پر حالیہ جائزہ گزشتہ تین سال کے نتائج سے کافی بہتر ہے۔ پاکستان نے گزشتہ چار سال میں مسلسل اور سخت محنت کی اور فیٹف کے معیارات پر تکنیکی کامیابی حاصل کی اور 2 جامع ایکشن پلانز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان مستقبل میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان 40 میں سے 38 سفارشات پر عملدرآمد کرچکا ہے۔ اس کامیابی سے پاکستان نکات و سفارشات کی تعمیل کرنے والے صف اول کے ممالک میں شامل ہوگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com