ایم این اےسائرہ بانو کا وزیراعظم سیلاب فنڈ میں تنخواہ دینے سے انکار
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) اپوزیشن جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے وزیراعظم شہباز شریف پر اظہار عدم اعتماد کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی لائیو تقریر نشر کرنے کا معاملہ، لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر آگئی
سائرہ بانو نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہ ان سے پوچھے بغیر نہیں کاٹی جاسکتی، تنخواہ جے ڈی سی اور الخدمت کو یکساں تقسیم کی جائے کیونکہ متاثرہ لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف اور بحالی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ فنڈ قائم کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی زندگی مشکل ترین ہوگئی،تباہ حال زندگی کی تصویری کہانی
Load/Hide Comments